دھڑکن
رمشاء انصاری
قسط ۶
صبح سویرے ہی اسے آفس کی طرف سے ای میل موصول ہوگئی تھی ،اس کو جاب مل گئی تھی یقینا رجب عبد الرحمن نے اس کی سفارش کی ہوگی،وہ بس سوچ کر رہ گئی۔گزشتہ رات گھر آنے کے بعد اس نے خود تو ملازمین کی خبر لی ساتھ خالہ جان سے بھی ان کی کلاس لگوائی ،خالہ جان نے ہادی کو سنبھالنے کی زمہ داری اپنی زمہ لے لی تھی ،زائشہ بھی مطمئن ہوگئی ،آفس کی ٹائمنگ صبح نو سے شام پانچ تک تھی اس کے بعد تو ہادی کو وہ خود ہی سنبھال لیتی۔ای میل کے ساتھ اسے آفس سے ایک میسج بھی ملا تھا جس میں لکھا تھا کہ جب آپ کے بچے کی طبیعت ٹھیک ہو جائے آپ آفس جوائن کر لیجئے گا۔وہ خوش ہوگئی تھی ،آفس والے اس کے ساتھ ہمدردی کررہے تھے ،ہادی کی طبیعت اب کافی بہتر تھی اس لئے اس نے کل سے آفس جوائن کرنے کا سوچا۔شام میں وہ ہادی کو لئے قریب ہی پارک کی طرف چل دی۔عجیب اتفاق تھا رجب عبد الرحمن بھی اس پارک میں چہل قدمی کرنے آیا ہوا تھا ،اسے دیکھ اس کی طرف چلا آیا۔
آپ یہاں اس وقت؟
زائشہ اسے یہاں دیکھ حیران ہوئی۔رجب اس کے حیران ہونے کی وجہ سمجھ نہ سکا۔اس کا یہاں گھومنا بالکل نارمل تھا۔
کیوں میں یہاں نہیں آسکتا؟
وہ ناسمجھی سے پوچھنے لگا،اپنے سوال پر زائشہ خود ہی شرمندہ ہوگئی۔
نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔
اس نے دھیرے سے مسکراکے جواب دیا تو رجب بھی مسکرادیا۔
ایکچولی مجھے جب ڈپریشن ہوتا ہے تو میں اس پارک میں آجاتا ہوں یہاں سب کو دیکھ مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے۔
اس نے چاروں طرف کھیلتے بچوں کی طرف اشارہ کئے کہا۔پارک میں بہت شور تھا لیکن یہ ناگوار محسوس نہیں ہوتا تھا۔اس کی بات سن کر زائشہ نے اثبات میں سر ہلادیا وہ پوچھنا چاہتی تھی اس کے ڈپریشن کی وجہ لیکن پھر اسے اتنا پرسنل ہونا اچھا نہیں لگا۔
میں ہادی کو گود میں لے سکتا ہوں۔
اس نے زائشہ سے اجازت مانگی تو زائشہ نے سر ہلاتے ہوئے ہادی کو اس کی گود میں دے دیا۔
رجب ہادی کے ساتھ کھیلنے لگا جب کہ زائشہ اسے یونہی محویت سے دیکھتی رہی۔
@@@@@
آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔اس کے ساتھ بھی بالکل یہی معاملہ ہوا تھا۔اسے شدت سے احساس ہوا کہ اسے کینیڈا نہیں آنا چاہیے تھا۔اپنے گھر میں وہ اکیلے رہتی لیکن آزاد رہتی۔یہاں تو چچی اور ان کی بیٹی نے اس کی ناک میں دم کردیا تھا۔ہروقت وہ اسے دیکھ کر منہ بناتیں سونے پر سہاگہ سلمان کا اس کے ساتھ حد سے بڑھتا ہوا دلنشین انداز اسے ڈر میں مبتلا کررہا تھا اور آج اس کا یہ ڈر صحیح ثابت ہوا جب چچی اور مشال مارکیٹ چلی گئیں۔گھر میں وہ چچا اور سلمان تھا۔چچا اپنے کمرے میں لیٹے تھے شاید دوائیں کھاکے سورہے تھے۔وہ اپنے کمرے میں تھی۔کمرہ کا دروازہ لاکڈ نہیں تھا جب ہی سلمان موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے کمرے میں داخل ہوگیا۔سلمان کو کمرے میں دیکھ وہ بری طرح سہم گئی۔
تم یہاں کیوں آئے ہو؟
اس نے ہمت جمع کئے پوچھا۔وہ خود کو کمزور ثابت نہیں کرنا چاہتی تھی۔
کساء ریلیکس یار اتنا ڈر کیوں رہی ہو میں تمہیں کھائوں گا تھوڑی۔
سلمان نے اس کے پاس آتے نرمی سے کہا تو وہ پیچھے ہوگئی۔
تم یہاں سے ابھی کہ ابھی جائو ورنہ میں چچا کو بلالوں گی۔
اس کو قریب آتا دیکھ وہ اسے دھمکی دینے لگی مگر سلمان پر اس کی دھمکی کا کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔
کساء تم مجھے اچھی لگتی ہو گرل فرینڈز بنو گی میری؟ یقین مانو بہت عیش کرائوں گا ،بہت پیار دوں گا ،تمہیں کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی
سلمان کی بات سن کر وہ بے یقینی سے اسے دیکھنے لگی وہ اسے ایسا نہیں سمجھتی تھی یہ تھی اس کی اصلیت یہ تھی اس کی اوقات۔
بے شرم انسان شرم نہیں آرہی تمہیں ،میں تمہیں اپنا بھائی سمجھتی ہوں۔
کساء کو ایکدم سے غصہ آیا تو زور سے چلائی ،اس کے چلانے سے ڈر کے سلمان نے آگے بڑھ کر اس کا منہ دبوچ لیا عین اسی پل مارکیٹ سے واپسی آئی رخشندہ چچی کساء کو کچھ کپڑے دینے کی غرض سے جو وسیم چچا نے اس کے لئے منگوائے تھے کمرے میں آئیں تو سلمان کو اور اس کو اتنا قریب ایک ساتھ دیکھ پاگل سی ہوگئیں۔انہوں نے چیخ چیخ کر پورا گھر سر پر اٹھالیا۔وسیم اور مشال بھی یہی آگئے۔
مجھے شک تھا اس آوازہ لڑکی پر دیکھا اس نے میرے بیٹے کو پھانس لیا اور کمرے میں بلاکے غلط حرکتیں کررہی تھی۔
رخشندہ چچی کا جب بولنے سے غصہ نہیں تھما تو وہ کساء کو مارنے کے لئے دوڑیں۔
نہیں چچی ایسی کوئی بات نہیں ۔چچا میری بات کا یقین کریں سلمان خود میرے کمرے میں آیا تھا ،سلمان تم بتائو نہ چچی کو !
کساء نے گھبراتے ہوئے سلمان کو دیکھا جو خود بھی گھبرایا ہوا تھا۔
ممی میں اس کے کمرے میں نہیں آرہا تھا اس نے مجھے بلیک میل کیا کہ آگر میں اس کے کمرے میں نہیں آیا تو یہ میرے کمرے میں آجائے گی اور سب کو بولے گی کہ میں اس کے ساتھ زبردستی کررہا تھا ،میں تو اسے یہاں سمجھانے آیا تھا کہ کساء ایسا مت کرو تم میری بہنوں جیسی ہو مگر یہ تو مجھ پر جھپٹ گئی تب ہی آپ آگئیں۔
سلمان نے ایک نئی جھوٹی کہانی انہیں سنائی ،کساء بے یقینی سے اسے دیکھتی رہ گئی ،کوئی اتنا گرا ہوا بھی ہوسکتا ہے۔سلمان کتنا گھٹیا تھا اسے آج یہ بات پتا چلی۔وہ اس قدر سکتے میں چلی گئی کہ کچھ بول ہی نہ سکی۔
وسیم اس لڑکی کو اس گھر سے نکالیں ،یہ یہاں نہیں رہے گی اب ،مجھے یہ لڑکی میرے گھر میں نظر نہ آئے۔
رخشندہ پیر پٹخ کر اس کے کمرے سے نکل گئیں،وسیم چچا شرمندگی سے سر جھکائے کھڑے تھے۔
چچا میرا یقین کریں۔
اس نے چچا کو دیکھ صفائی دینے کی کوشش کی مگر انہوں نے جیسی اس کی جانب دیکھا ان کی نفرت زدہ نظریں دیکھ اسے لگا وہ زمین میں دھنس گئی۔
کساء مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی ،میں تمہارے لئے اور کچھ نہیں۔ کرسکتا بس اتنا کرسکتا ہوں کہ میں دو سے تین دن میں تمہارا نکاح کرواکے تمہیں اس گھر سے رخصت کردوں گا اس کے بعد تم میری زمہ داری نہیں۔
وسیم چچا نفرت آمیز لہجے میں کہتے اس کے کمرے سے نکل گئے پیچھے وہ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھتی چلی گئی۔
@@@@@
آج سے اس نے آفس جوائن کرلیا تھا ،آفس آکے اسے پتا چلا کہ رجب عبدالرحمن یہاں کے چیف عبدالرحمن سعید کا بیٹا ہے۔ان کے کاروبار کی شاخیں کئی ملکوں میں پھیلی ہوئی تھیں عبدالرحمن سعید کبھی امریکہ میں ہوتے تو کبھی دبئی میں،ان کے فیملی دبئی میں مقیم تھی بس ان کا بیٹا یہی امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ میں رہتا تھا،اسے بزنس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ،وہ اپنی پڑھائی مکمل کررہا تھا۔اتفاق کی بات تھی کہ کساء نے اسے رجب یا یاور کا نام نہیں بتایا تھا آگر کساء بتادیتی تو اس کا دل ٹوٹنے سے بچ جاتا۔
رجب عبدالرحمن بہت کم آفس سے آتا تھا اور ایسا تب ہوتا تھا جب اس کے بابا کسی دوسرے ملک میں ہوتے۔یہ سب کچھ اسی کا تھا مگر ناجانے وہ کس بوجھ تلے دھنسا ہوا تھا کہ زندگی جی نہیں پارہا تھا بس کاٹ رہا تھا۔
آج ایک ہفتے بعد اس نے رجب کو آفس میں دیکھا ،رجب خود ہی سلام دعا کی غرض سے اس کے پاس چلا آیا۔
کیسا ہے ہادی ؟؟؟
اس نے سب سے پہلے ہادی کے متعلق ہی پوچھا۔,
ٹھیک ہے۔
اس نے مختصر سا جواب دیا ،وہ کام میں مصروف تھی۔
تم اب پارک نہیں آتیں؟
وہ یونہی پوچھ بیٹھا۔
نہیں ٹائم ہی نہیں ہوتا۔
زائشہ نے بچوں جیسا منہ بنایا۔
میں روز پارک آتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ شاید تم ہادی کو لے آئو مگر تم آتی نہیں ہو۔
اس نے بڑی سادگی سے کہا تو زائشہ حیران رہ گئی اتنے بڑے بزنس مین کا بیٹا اتنا سادہ کیسے تھا۔
میں آج اسے لانے کی کوشش کروں گی۔
زائشہ نے مسکراکے کہا تو وہ سر کو جنبش دئیے وہاں سے چلا گیا۔
@@@@@
پورے ایک ہفتے تک اسے کمرے میں بند رکھا گیا ،دن میں اسے ایک بار کچھ بچا کچا کھانا دے دیا جاتا۔ایک ہفتے وہ اپنے کمرے میں بند بس روتی رہی تھی۔آج مشال نے اسے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا دیا اور کہا کے تیار ہو جائو ،وہ حیران ہوگئی۔چچا نے واقعی اس کی شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ،وہ مجبور تھی آگر تیار نہ ہوتی تو وہ لوگ اسے مزید ٹارچر کرتے ،اس نے لباس تبدیل کیا تو مشال نے اس کا ہلکا پھلکا سا میک اپ کرکے اسے تیار کردیا۔وہ دلہن بن گئی تھی لیکن کس کی ،یہ وہ نہیں جانتی تھی،تھوڑی دیر بعد ہی مشال آکے اسے کمرے سے باہر لے گئی ،ڈرائنگ روم میں مہمان بیٹھے تھے ،صوفے پر شیروانی پہنے ایک خوش شکل نوجوان بیٹھا تھا۔کساء کو دیکھتے ہی وہ دھیمے سے مسکرایا،کساء نے اسے دیکھا اور پھر کسی بت کی طرح جاکے اس کے برابر میں بیٹھ گیا۔اس کے ساتھ کیا ہو رہا تھا اسے سمجھ نہیں آرہی تھی اس لئے جو ہورہا تھا اسنے ہونے دیا۔وہ اس سب کو روک نہیں سکتی تھی۔
@@@@@
وہ پارک میں چہل قدمی کررہا تھا ساتھ میں اس کی نگاہ بیرونی گیٹ کی جانب تھیں جہاں سے زائشہ اور ہادی کو آنا تھا مگر وہ لوگ ابھی تک نہیں آئے تھے۔کافی دیر بعد جب وہ لوگ نہیں آئے تو وہ پارک سے نکل کر سڑک پر چلنے لگا تب ہی اسے دور سے زائشہ آتی دکھائی دی ،وہ تیز تیز قدم بڑھائے اس کی جانب گیا۔
کیا حال ہیں؟
زائشہ نے مسکراکے پوچھا ،وہ کافی فریش دکھ رہی تھی ،گود میں ہادی تھا۔
تمہارا انتظار ہی کررہا تھا۔
وہ بے تکلفانہ انداز میں بولا۔
ہادی کو تیار کررہی تھی تب ہی لیٹ ہوگئی ،تم کیا گھر جارہے تھے ؟
اسے واپسی کی راہ پر جاتا دیکھ وہ پوچھنے لگی
ہاں گھر ہی جارہا تھا خیر اب تم آگئی ہو ،مجھے بھوک لگ رہی ہے قریب ہی ریسٹورنٹ ہے وہاں چلیں؟
وہ ہچکچاکے پوچھنے لگا۔
ہاں ضرور۔
زائشہ اثبات میں سر ہلاتی اس کے چلی گئی۔
@@@@@
نکاح کے بعد وہ اپنے سسرالیوں کے ساتھ رخصت ہوکے اپنے نئے گھر چلی گئی ،اس کے شوہر کا نام احتشام تھا بظاہر تو وہ اچھا انسان دکھ رہا تھا لیکن اس کی اصلیت بھی پتا نہیں کیا ہوگی ،جیسے اس نے رجب اور پھر سلمان کو اچھا سمجھا تھا اور وہ کیا نکلے تھے۔وہ بیاہ کے جس گھر میں آئی تھی یہ بہت خوبصورت گھر تھا جس کا مطلب تھا کہ اس کا شوہر بہت پیسے والا ہے وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔خاندانی دکھنے والے لوگوں نے اپنے بیٹے کے لئے ایسی لڑکی کا انتخاب ہی کیوں کیا وہ سمجھ نہ سکی۔اسے ایک بہت بڑے کشادہ کمرے میں بیٹھا دیا گیا۔کمرہ بہت خوبصورت اور ویل فرنیشڈ تھا وہ ہر چیز کو ستائش سے دیکھ رہی تھی۔تھوڑی دیر میں ہی دروازہ کھلا اور احتشام کمرے میں داخل ہوا۔
آپ کو بھوک تو نہیں لگ رہی؟ اس نے نرمی سے پوچھا تو کساء نے نفی میں سر ہلایا پھر خود میں سمٹ کر بیٹھ گئی ،اگلے پلوں سے اسے خوف آنے لگا تھا۔
آپ نے اپنے گھر پر بھی کچھ نہیں کھایا تھا اس لئے میں نے آپ کے لئے کھاناآرڈر کیا ہے ،تھوڑی دیر میں آتا ہوگا ،اور یہ لیں آپ کی منہ دکھائی۔
احتشام نے آگے بڑھ کر الماری سے ایک ڈبیہ نکال کر اس کی جانب بڑھا دی۔اس کے نرم رویے پر وہ تھوڑی مطمئن ہوئی پھر ڈبیہ کھول کر دیکھی۔اس نے ہیرے کی انگوٹھی رکھی ہوئی تھی ،کساء کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں،کیا اس کی اتنی اوقات تھی کہ اسے اتنا قیمتی تحفہ دیا جاتا۔
کساء آپ کو اس گھر میں کوئی کمی نہیں ہوگی میں آپ کو بہت خوش رکھوں کا بس کوشش کیجئے گا ہمارے کمرے کی بات باہر نہ جائے ،ملازم کھانا لے کر آتا ہوگا آپ کھا لئے گا اور چینج کرکے سوجائیے گا ہم صبح بات کریں گے۔
وہ اسے نرمی سے سمجھاکےکمرے سے نکل گیا پیچھے وہ اس کی باتوں کا کوئی مقصد سمجھ نہ پائی۔
جاری ہے
0 Comments