Ishq e Atish
Written by: Sadia Rajpoot
Novel Type: Romance , Emotions , Drama
Language: Urdu
Availability: PDF
Created by: Ishq e Novel
Total Pages: 397
Reading Sample
مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔
Urdu Novel website, kitabnagri.com, zubinovelzone.com, ZNZ, novelbank.com, urdunovelghar.com, Romantic Novel, Rude Hero Novel, Innocent Heroin novel, sad novel, Urdu Novels Website, Urdu Novels Online Reading, Urdu Novels PDF Download, Romantic Urdu Novels, Islamic Urdu Novels, Social Urdu Novels, Crime Urdu Novels, Urdu Stories Blog, Free Urdu Novel Download, Urdu Novels 2025
Written by: Sadia Rajpoot
Written by: Sadia Rajpoot
Novel Type: Romance , Emotions , Drama
Language: Urdu
Availability: PDF
Created by: Ishq e Novel
Total Pages: 397
قارئین السلام علیکم !
زندگی میں کم از کم ایک بار تو سبھی پیار کرتے ہیں ۔ یہ ایک معارف جملہ ہے، جس کی سچائی سے مجھے کوئی بحث نہیں۔ مگر میں سوچتی ہوں کہ ایک جملہ ایسا بھی ہے جو سو فیصد سچ ہے لیکن اسے زبان پر پر لاتے ہوئے سب ہی گھبراتے ہیں۔ شاید اس لئے کہ یہ جملہ اعتراف ہے غلطیوں اور کوتاہیوں کا ..... ان غلطیوں اور کوتاہیوں کا، جن کا احساس ہمیں اس وقت ہوتا ہے جب انہیں درست کرنے کا وقت بھی گزر چکا ہوتا ہے۔ وہ جملہ ہے۔ زندگی میں کم از کم ایک بار تو سبھی پچھتاتے ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ ہم سب ہی پچھتاتے ہیں۔ کبھی کسی جلد بازی پر کبھی کسی تاخیر پر کبھی کسی کم ہمتی پر کبھی بے جا دلیری پر، کبھی کسی فیصلے پر کبھی کسی مصلحت پر۔ اور کبھی تو پچھلی گزر چکی تمام عمر پر کبھی یہ پچھتاوا محض پل بھر کا احساس ہوتا ہے اور کہیں یہ باقی ماندہ زندگی پر محیط ہو جاتا ہے۔
انسان خطا کا پتلا ہے، اس لئے پچھتانا اس کا مقدر ہے۔ جو کبھی نہیں پچھتاتے وہ یا تو بد نصیب ہیں جنہیں شعور کی وہ ذراسی گہرائی بھی میسر نہیں جو چلو بھر پانی میں ہوتی ہے یا پھر وہ خوش نصیب ہیں جنہیں تو ازن حاصل ہے۔ اور توازن قائم رکھنا آسان نہیں ۔ اگر آسان ہوتا تو کوئی کبھی پل صراط سے گزارا نہ جاتا۔
اس خیال کو بیان کرنے کے لئے میں نے عشق کا سہارا اس لئے لیا کہ عشق حقیقی ہو یا مجازی، یکلخت رونما ہونے والی تبدیلیوں سے مشروط ہے۔ اس سرکش جذبے کے پاؤں جہاں پڑ جائیں، وہاں چیزوں کا اپنی جگہ سے سرکنا لازم ہے۔ اگر یوں نہ ہو تو جان لیں وہ جذبہ عشق نہیں، کچھ اور ہے۔ اور ہر شے کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا قیامت کی نشانی ہے۔ کیونکہ جب ایک سسٹم میں موجود چیزیں اچانک اپنی جگہ چھوڑ دیں گی تو ٹکراؤ unavoidable ہوگا ۔ مطلب تباہی یقینی ہے۔ کڑے توازن کے سوا کوئی چیز ٹکراؤ کو روک نہیں سکتی۔ یعنی ایک ٹھہرا ہوا وجود مضطرب ہو جائے مگر اس احتیاط سے کہ اس کا اضطراب اردگرد کی چیزوں کے اضطراب میں خلل نہ ڈالے۔ ساکن کا توازن کمال نہیں، مضطرب کا توازن کمال ہے اور حقیقی امتحان بھی۔
عشق آتش کے کچھ کردار آپ کو توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے تو کچھ کردار ٹکراؤ کے نتیجے میں ریزہ ریزہ ہو کر بکھرتے ہوئے ملیں گے۔ اور کچھ کردار ایسے بھی ہوں گے جنہیں آخر کار پچھتاوے جکڑ لیں گے۔
میں القریش پبلی کیشنز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ”عشق آتش" کو کتابی شکل میں آپ تک پہنچایا۔ مگر اس کے ساتھ ہی میں کرن ڈائجسٹ کی بھی مشکور ہوں کیونکہ اس کتاب کے مرتب ہونے کی نوبت ہی نہ آتی اگر کرن ڈائجسٹ اس ناول کو قسط وار شائع نہ کرتا۔ آخر میں دعاؤں کی درخواست ہے۔ خدا حافظ!
سعدیہ راجپوت
مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔
0 Comments