Teri Qurbatain Sarab Si
Season
Written by: Sundus Sheikh
Year of Publication:
Genre: Second Marriage Step Mother & Daughter love
Language: Urdu
Reading Sample
دن میں سونے کے وجہ سے اکثر اسے رات میں نیند نہیں آتی تھی ۔ وہ چپ چاپ چھت پر آگئی نجانے سارے اداس رات کے اندھیرے اور بلکی بلکی دهند میں آس پاس کا ماحول بہت بھیانک لگ رہا تھا ، نجانے کیوں اسے خوف آیا ، حالانکہ اس کی تو پوری زندگی اندھیرا تھی اسے اندھیرے سے خوف کھانے کی کیا ضرورت تھی۔۔
وہ ڈر کی وجہ سے نیچے جانے کا سوچنے لگی ۔
خیریت ہے سالی صاحبہ یہاں مراقبے میں بیٹھی کسے یاد کر رہی ۔ پیچھے سے کامران کی آواز پر وہ جم سی گئی اس کا وجود برف سا ہوگیا نا اس سے اٹھا جارہا تھا نا پیچھے مڑ کر دیکھ پارہی تھی ۔ جائزہ لے رہا تھا بڑی مشکل سے خود کو سنبھالتی وه مضبوط قدموں سے مڑ کر اس کے پاس سے گذرنے لگی۔
ارے لگتا ہے ہم نے مخل ہو کر غلطی کردی، آپ برا مان گئیں تو ہم ابھی چلے جاتے ہیں ۔ وہ بڑی بیباکی سے اس کا اسے لگ رہا تھا کہ دوپٹہ اسے ڈھکنے کے لئے ناکافی ہورہا ہے ، اس نے چھت پر بنے اسٹور روم کے دروازے پر پڑے ان بدرنگ اور گندے پردے کو کھینچ کر خود پر لے لیا۔
کامران خباثت سے ہنسنے لگا ، اسے اس کی بے بسی اچھی لگ رہی تھی وه تیز رفتاری سے سیڑھیوں کی طرف بڑھی اور اگلے ہی پل لڑکھڑاتی ہوئی نیچے آگئی۔
مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔
0 Comments