Yaar Ko Hum Ne Jabaja Dekha
Season
Written by: Kitab Chehra
Year of Publication:
Novel Type: Teacher Student, Army, Revenge
Language: Urdu
Reading Sample
اسکی آنکھ کھلی تو خود کو ایک تاریک کمرے میں پایا، سر بری طرح چکرا رہا تھا۔ ذہن پر زور ڈالنے کی کوشش کی مگر کچھ یاد نہیں آرہا تھا دونوں ہاتھ کرسی کی پشت پر بندھے تھے۔۔
“فائنلی یو ویک اپ۔۔۔”کانوں میں ایک سرد آواز پڑی تو اس نے جھٹکے سے سر اٹھایا، سامنے ہی وہ شخص بہت اطمینان سے چیئر پر ٹانگ پہ ٹانگ رکھے بیٹھا تھا اسے یقین نہ آیا یہ سب اس شخص کا کیا دھرا ہے یعنی اسکا شک درست تھا۔۔۔
“آآپ۔۔آپ نے اغواء کیا مجھے؟”بےیقینی سے اسے دیکھا
“ہاں بالکل میں نے ہی اغواء کیا…”جواب اس قدر ٹھنڈے لہجے میں دیا گیا کہ سامنے بیٹھی اس لڑکی کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔
“یعنی۔۔۔یعنی آپ نے ہی میری دوست کو۔۔۔”اس سے جملہ مکمل نہ ہوسکا تھا آنکھوں میں نمی جمع ہونے لگی مگر وہ ویسے ہی پرسکون بیٹھا تھا۔
“کیوں کیا اس کے ساتھ ایسا بولو جواب دو مجھے۔۔۔۔۔۔۔”نفرت سے چیختی رسی سے اپنے ہاتھ آزاد کرنے کی کوشش کرنے لگی جب اس شخص نےاسکا چہرہ سختی سے دبوچ لیا۔
“ایک۔۔۔لفظ۔۔۔نہیں سمجھ آئی ایک۔۔۔لفظ۔۔۔ نہیں۔۔”اسکا چہرہ اپنے ہاتھ میں جکڑکر ایک ایک لفظ پر زور دیتے بولا وہ سن ہوتے دماغ کے ساتھ ساکن نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی جب ہی کمرے کا دروازہ کھلا تھا اور آنے والی شخصیت کو دیکھ کر وہ بالکل پتھر کی ہوچکی تھی۔۔۔اتنا بڑا دھوکا۔۔۔اتنا بڑا جھوٹ…. کتنی بےوقوف تھی
مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔
0 Comments