Mysterious Love
Season
Written by: Aroosh Khan
Year of Publication:
Novel Type: Thriller, Dark Romance, Suspense
Language: Urdu YouTube Screenshot
Reading Sample
وہ گلاس وال کے پاس کھڑا باہر نظر آنے والے وسیع و عریض لان پر نظریں ٹکائے، کسی گہری سوچ میں غرق تھا۔ اس کی پراسرار عنبر رنگ کی آنکھیں جو کسی کو بھی اپنے سحر میں جھکڑنے کی صلاحیت رکھتیں تھیں اس وقت دھوپ میں جگمگا رہیں تھیں۔
"کیا سوچ رہے ہو ؟" اس کا دوست ڈینیل اس کے پاس آتا ، اسے گہری نظروں سے دیکھنے لگا۔ وہ بے حد حسین تھا اور گلاس وال کے پار سے آتی دھوپ میں اس کا خوبرو سراپا ہیرے موتیوں کی ماند دھمک رہا تھا۔اگر کہا جائے کہ خوبصورتی اور کامیابی میں الائیجا کا کوئی ثانی نہیں تھا تو یہ مضائقہ نہیں تھا۔
"تمھیں کیا لگتا ہے ؟" وہ مسکرا کر اس کی جانب دیکھنے لگا۔
"آئی کانٹ ریڈ یو ! " ڈینیل نے اعتراف کیا۔
"نو ون کین ! " وہ اپنے مخصوص خودپسند انداز میں بولا اور شیشے کے پاس سے ہٹ گیا۔
"پر مجھے لگتا ہے تم اپنی تلاش کے متعلق سوچ رہے ہو۔" ڈینیل نے اندازہ لگایا۔وہ گہری جان لیوا مسکراہٹ سے اسے دیکھنے لگا۔
"میری تلاش تو مکمل ہو گئی ہے۔" اس نے کندھے اچکاتے ہوئے مقابل کو حیران کیا اور اپنے کچھ فاصلے پر رکھی آرام دے کرسی پر بیٹھ گیا۔
"کب ؟ بتایا کیوں نہیں ؟"ڈینیل نے شکوہ کیا۔
"کیونکہ وہ میری تلاش تھی۔" اس نے کندھے پھر سے اچکائے۔
مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔
0 Comments