Main Tera Deewana Hua
Season
Written by: Arfa Khan
Year of Publication:
Novel Type: Short Novel
Language: Urdu
Created by: Z N Z
Reading Sample
صارم رامین کے آس پاس ہی منڈلاتا رہتا. جہاں وہ ہوتی اس کے پاس پہنچ جاتا اور اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتا۔
صارم اور رامین کی اچھی خاصی دوستی ہو چکی تھی۔
رامین اب اپنی پڑھائی کے لیے کچھ کچھ صارم پر ڈیپینڈ بھی کرنے لگی تھی۔
" یار صارم ایسا کیا ہے اس بہن جی میں جو تو ہمیں بھی ٹائم نہیں دیتا؟" شہریار نے ناراضگی سے پوچھا۔
صارم شاہ اپنے دوستوں کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود تھا۔
" کچھ بھی نہیں ہے۔ صرف غرور اور اکڑ ہے۔ آدھی زمین پر آ چکی ہے آدھی تمہارا بھائی کچھ ہی دنوں میں لے آئے گا۔" صارم نے ہنستے ہوئے کہا۔
" پوری یونیورسٹی میں تو یہ بات گردش کر رہی ہے کہ صارم اس بہن جی کے چکروں میں ہے۔" عمران نے بتایا۔
" ناٹ ایٹ آل اس میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ جو صارم شاہ نگاہ غلط بھی ڈالے۔" صارم نے حقارت سے کہا۔
" بس وقت آ لینے دو میں اس پر یہ ثابت کر دوں گا کہ وہ بھی انہیں عام سی لڑکیوں میں سے ہے۔ جو صارم شاہ کے ایک ہڈی ڈالنے کی منتظر رہتی ہیں۔ اس کے سر سے چار گز کا دوپٹہ نہ اتروایا تو کہنا۔
اسے جو یہ زعم ہے نا عزت دار لڑکی ہونے کا۔ وہ مٹی میں ملا دوں گا۔" صارم نے حقارت سے کہا۔
صارم کے سبھی دوست ہنسنے لگے۔
" وہ جو باکردار بنتی ہے تو اسے محبت کے نام کی دھول نہ چٹوا دی تو کہنا۔ وہ اس ایک ہفتے میں مجھ سے خود آ کر اظہار محبت کرے گی یہاں بیٹھ کر۔ تب میں بتاؤں گا اسے اس کی اصل اوقات۔" صارم نے اپنے قدموں کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
مزید پڑھنے کے لیے پورا ناول ملاحظہ کریں۔
0 Comments